اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم کے دورے کے موقع پر شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس بھی ہو گا۔
جس میں وزیراعظم نوازشریف کو شہر میں امن وامان کی صورتحال،کراچی آپریشن میں پیش رفت اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی کراچی کا دورہ کریں گے۔