اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب ریکارڈ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنے خطاب میں دہشت گردی کے مسئلے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم آج رات آٹھ بجے قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنے خطاب میں وہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے کثیر الجہتی پالیسی کا اعلان کریں گے۔
وزیر اعظم بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومتی ترجیحات کا بھی اعلان کریں گے اور ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے لیے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف خطاب میں بلوچستان کے حالات اور حکومتی ترجیحات سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کے حل پربھی بات کریں گے۔