لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قاد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ 24 گھنٹوں میں قوم سے خطاب کرکے دہشت گردوں کے خلاف اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔
الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان اور ان کی حلیف دہشت گرد جماعتیں کئی روز سے متواتر ملک بھر میں دھماکے کررہی ہیں جن میں معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس اور فوج کے جوان اور افسران بھی شہید ہورہے ہیں لیکن افسوس کہ وفاقی حکومت دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے کسی ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان نہیں کررہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے رفقائے کار دہشت گردی کے ہر واقعے پر صرف مذمتی بیانات جاری کر کے یہ سمجھ رہے ہیں ان کی ذمہ داری پوری ہو گئی۔