اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی فوٹو گرافر ذوالفقار بلتی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ چھپن سالہ ذوالفقار بلتی ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
ذوالفقار بلتی کی بڑی آنت کے کینسر کا لندن میں آپریشن بھی کرایا گیا تاہم وہ روبہ صحت نہ ہو سکے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم نواز شریف ذوالفقار بلتی کی تیمار داری کیلئے پمز آئے تھے۔
ذوالفقار بلتی وزیراعظم نواز شریف کی جلاوطنی کے دور بھی ان کے ساتھ رہے۔ سوگواران میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ذوالفقار بلتی کی تدفین اسلام آباد کے آئی ایٹ قبرستان میں ہو گی۔