وزیراعظم کی پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنانے کے لئے متعلقہ وزارتیں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرول بحران سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پٹرول فراہمی بلاتعطل یقینی بنانےکیلیےوزارتیں رابطوں اورتعاون کو موثربنائیں اورمیڈیا پر بھی پیٹرول کی قلت کا تاثر زائل کیا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کو مشکل میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے اور ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے جائے۔