وزیرِاعظم عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف جلد ہی سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی حکام سے ملاقاتوں میں توانائی اور اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے تعاون بھی مانگیں گے ۔ نون لیگ کے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف وفاقی وزرا کی حلف برداری کے بعد سعودی عرب جائیں گے۔

وہ اپنی حکومت کے قیام اور وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد سجدہ شکر اور عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور دیگر سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ان سے پاکستان میں توانائی اور اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے تعاون مانگیں گے ۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی۔