اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر کام کی رفتارسست ہونے کا اعتراف کر لیا۔
اسلام آباد میں 600 کے وی مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے باعث سی پیک میں کچھ مسئلے آئے لیکن اب سی پیک پرتیزی سے کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پیسہ آئے گا تو قرض دینے کے قابل ہوسکیں گے، مہنگائی میں کمی آئے گی، سی پیک کی رفتار انشاء اللہ تیز ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہا ٹرانسمیشن لائنز پرانی ہوگئی ہیں، لائن لاسز زیادہ ہیں جس کی وجہ سے بجلی ہوتے ہوئے بھی بجلی نہیں بچا سکتے، نئے منصوبے سے بجلی کی بچت ہوگی۔