وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت بری، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان شریک ہیں، آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے ڈائریکٹر جنرلز بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق خارجہ، داخلہ، خزانہ کے وفاقی وزراء اور مشیر قومی سلامتی بھی اجلاس میں شریک ہیں، اجلاس میں امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیانات کا جائزہ اور ٹرمپ کے بیانات کے بعد آئنده کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

وزیر خارجہ ٹرمپ کے بیانات اور پاکستانی ردعمل پر بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات پر عسکری قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔