وزیراعظم کو افغان صدر کا فون، سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

 Hamid Karzai,Nawaz Sharif

Hamid Karzai,Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر حامد کرزئی نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے محمود خان اچکزئی کے حالیہ دورہ کابل پر بات چیت کی۔

محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کے طور پر سترہ جون کو دورہ کابل کیا اور افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر حامد کرزئی نے سیکورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔