بہاول پور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف آج بہاول پور میں قائد اعظم سولر پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبے سے پہلے مرحلے میں 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ ایک اعلامیے کے مطابق سولر پاور پلانٹ منصوبے کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1000 میگاواٹ ہے۔
بہاولپور میں قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کا پہلا مرحلہ رواں سال دسمبر میں مکمل ہو گا۔ سولر پاور پلانٹ پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے اشتراک سے بنایا جا رہا ہے جو ملک کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ ہو گا۔