اسلام آباد (جیوڈیسک) 15 جون 2013 کو دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والی قائداعظم ریذیڈنسی کی ازسرنو مرمت اور تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے جو 10اگست تک مکمل ہو جائے گا۔
جسکے بعد 14 اگست کو ریذیڈنسی کا افتتاح وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے جسکے بعد اسے عام شہریوں کے کھول دیا جائے گا۔
ریذیڈنسی کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس، لیویز اور ایف سی کی چوکیاں بنائی گئی ہیں۔