وزیر اعظم کا کوئٹہ میں فوری ٹارگٹڈ آپریشن کا حکم

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

کوئٹہ(جیوڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کوئٹہ میں ٹارگٹ آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاس کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہے۔ وزیر اعظم کوئٹہ کی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔