اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نے ریلوے کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس 8 جولائی کو طلب کر لیا۔
اجلاس میں کاشغر سے گوادر، اسلام آباد سے مری اور مظفرآباد ریلوے ٹریک پچھانے کی فیز یبیلٹی رپورٹ، مال برداری سروس بہتر بنانے کے مختلف منصوبے اور ریلوے کاسٹر کچراپ گریڈ کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر سعد رفیق وزیر اعظم کو ریلوے کارکردگی پر بریفنگ دینگے۔ جس میں وزیراعظم کو بتایا جائیگا کہ پاکستان ریلوے نے مالی سال 2012-13 میں اٹھارہ ارب جبکہ مالی سال 2013-14 میں جون تک 25 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اسلام آباد، مری اور مظفر آباد ریلوے ٹریک کے منصوبے پر زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جس پر وہ اجلاس میں بریفنگ لیں گے۔