صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر تین ائروائس مارشلز کو ائر مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے طور پر وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر تین ائروائس مارشلز کو ائر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

پیر کو ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے جن افسران کو ایئرمارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں سعید محمد خان، جاوید احمد، راشد کمال شامل ہیں۔