لاہور : معروف قانونی و سماجی ادارے ”کلاس”کے نیشنل ڈائریکٹر اور پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئر مین ایم۔ اے۔جوزف فرانسس، سنیئر وائس چیئرمین مارٹن جاوید مائیکل، مرکزی رہنمائوں ضیاء کھوکھر، سہیل ہابل اور اقبال کھوکھر نے مشترکہ بیان میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے آپریشن اور جلد صحت یابی کے لئے قوم سے دُعاکی اپیل کی ہے۔
ایک اجلاس کے دوران وزیراعظم کی صحت یابی کے لئے دُعا کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔