اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے انٹیلی جنس بیورو میں بھرتیوں پر پاپندی اٹھا لی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ انٹیلی جنس بیورو کا دورہ کیا، جہاں انہیں اندورنی اور بیرونی سلامتی کے امو ر اوردہشت گردی کیخلاف کارروائیوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ملک کی موجودگی سیکیورٹی کی صورت حال کے باعث آئی بی میں بھرتیوں پر پابندی اٹھا لی، اس موقع پر وزیراعظم نے ادارے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات منظور کر لیں۔ وزیراعظم نے انٹیلی جنس ادارے کی موثر کارکردگی کے لیے نئے اور جدیدآلات خریدنیکی بھی منظوری دی۔