کراچی (جیوڈیسک) سندھ کی بھاری بھر کم شخصیت نے تنقید کے تابڑ توڑ حملے شروع کر دیئے۔ مولا بخش چانڈیو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوب گرجے برسے، کہتے ہیں وفاقی حکومت کو بڑی بڑی باتوں پر چور کہا جا رہا ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا خواجہ آصف تو محض خانہ پری کیلئے وزیر ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے نام لئے بغیر عابد شیر علی کو بھی خوب لتاڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آرمی چیف کے جرات مندانہ اقدامات کو سلام کرتے ہیں۔