اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دیں۔ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں، یہی مطالبہ نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے کیا تھا۔ 60 دنوں میں وزیراعظم کی مزید تلاشی ہو گی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی وجہ سے اتنی جدوجہد ہوئی انھیں مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے خلاف کارروائی سے مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔ قطری شہزادے کا خط مسترد ہوا، اب حدیبیہ پیپر کیس بھی کھلے گا۔
دو ججز نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ نیب نواز شریف کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے تو ان کی کیا عزت رہ جائے گی۔