وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ درست نہیں، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس وقت براہ راست وزیراعظم کے استعفےکا مطالبہ درست نہیں، وزیراعظم کو ہٹانے کا قانونی طریقہ موجود ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عمران خان اور طاہرالقادری سے فوری طور پر مذاکرات کرے، کسی معاملے کو انا کا مسئلہ نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، اس وقت براہ راست وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ درست نہیں، وزیراعظم کو ہٹانے کا قانونی طریقہ کارموجود ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، جس کے شواہد موجود ہیں۔