وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی، سازشیں جلد انجام کو پہنچیں گی، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئینی اور جمہوری وزیر اعظم سے استعفی مانگنے والوں کے ایجنڈے کا قوم کو علم ہو گیا ہے ، جمہوریت کے خلاف سازشیں جلد اپنے انجام کو پہنچیں گی۔

وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت جمہوریت میں احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے لیکن احتجاج کے نام پر فساد اور حکومت الٹانے کی دھمکیاں دینے والوں سے نمٹنا بھی جانتے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ سراسر غیر آئینی ، غیر جمہوری ہے۔ نواز شریف پاکستان میں جمہوریت اور جدوجہد کی علامت ہیں۔ ایسے مطالبات کرنے والوں کا غیر جمہوری ایجنڈا اور عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

لیکن عمران خان حکومتیں گرانے کی دھمکیاں دے کر عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرنا چاہتے ہیں اور احتجاج کے نام پر ملک میں فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن چیلنج سے کہتا ہوں کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں جلد اپنے انجام کو پہنچیں گی۔