اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم فیصلہ کن جنگ لڑرہے ہیں اس میں آزادہوں گے یا غلام رہیں گے، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک جو حکمراں بات کرنے کے کے لیے تیار نہیں تھے اب وہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کے علاوہ باقی تمام باتیں مان لی ہیں، ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں طاقتور اور مظلوم کے لیے ایک ہی قانون ہو اور ہر شخص کو انصاف ملے۔