اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد غیر رسمی گفتگو میں چودھری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف کے تحریری مطالبات پر حکومتی جواب تیار کر لیا گیا۔ وزیراعظم کے استعفی پر حکومتی موقف برقرار ہے۔
استعفوں کے علاوہ دیگر 5 نکات پر آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔ تحریری جواب باقاعدہ طور پر تحریک انصاف کی قیادت تک آج پہچنا دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات سیاسی، قانونی اور انتظامی نوعیت کے ہیں، ان مطالبات اور قانونی مسودے پر وفاقی وزیر زاہد حامد نے اجلاس میں بریفنگ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے بتایا کہ وہ واپس ڈی چوک منتقل ہو جائینگے، ایک سوال کے جواب میں چودھری نثار نے کہا کہ عوامی تحریک کے زبانی مطالبات بھی جواب تیار کر لیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں انہیں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ساتھ مذاکرات پر اعتماد میں لیا گیا۔