وزیراعظم نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے کابینہ کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں وزیر داخلہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ،معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی شامل ہیں، کمیٹی روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے اقدامات تجویز کرے گی،کابینہ کمیٹی کا اس معاملے پر پہلا اجلاس کل ہو گا، اقوام متحدہ اور او آئی سی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر آنکھیں بند نہ کریں، وزیر داخلہ۔