اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جائزہ کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور قانونی و آئینی ماہرین شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں عسکری قیادت بھی شریک ہو گی۔
اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے صوبائی اپیکس کمیٹیز کے حالیہ اجلاسوں پر وزرا ئے اعلیٰ بریفنگ دیں گے۔ آج ملک میں سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوانے کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔