کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 4 ہزار لیپ ٹاپ جامعہ کراچی کے حوالے کیے گئے ہیں۔ جامعہ کراچی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ہائرایجوکیشن کمیشن کے ذریعے 4 ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کے حوالے کیے گئے ہیں۔
جامعہ کراچی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لیے طلبہ کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بھی دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مزید 2 ہزارلیپ ٹاپ جامعہ کراچی کو دیے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب وائس چانسلر جامعہ کراچی کی وطن واپسی منعقد کی جائے گی۔