وزیراعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس، آرمی چیف بھی شریک

Nawaz Sharif Meeting

Nawaz Sharif Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت سیکورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نامزد ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی شریک ہیں۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں اندرونی اور علاقائی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اور نامزد ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چودھری نثار اور مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق عسکری حکام کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جاری بھارتی جارحیت، آپریشن ضرب عضب کی اب تک کی پیشرفت اور ملکی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔