اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک پار پھر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا قلا بازی خان نے آج پھریوٹرن لیا۔
پی ٹی آئی نے پہلے 35 پنکچر کا الزام بھی لگایا تھا اور آج وہی ہوا کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ ان کا مزید کہنا تھا پاناما لیکس کیس کی سماعت میں بھی ان کا سارا موقف جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے۔ عدالت میں جب آتے ہیں بھیگی بلی بن جاتے ہیں۔
وزیراعظم کی تقریروں سے جملے نکال کر گیم چلانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ وزیراعظم کی تقریروں میں تضاد نہیں ہے۔ ججز نے چار مرتبہ پوچھا وزیراعظم کو پاناما لیکس کے ساتھ کیسے جوڑا گیا۔ عمران خان اپنے موقف سے ہٹ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا نواز شریف کے بچوں کے ثبوتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم کے بچوں نے اپنے ثبوت جمع کرا دیئے ہیں۔ تحریک انصاف نے عجیب بتنگڑ بنایا ہوا ہے کبھی کچھ، کبھی کچھ نکال لاتے ہیں۔