اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے سری لنکا کے نومنتخب صدر میتھرئی پالاسری سیناکو فون کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے فون کر کے میتھرئی پالاسری سینا کو سری لنکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے۔
اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے امیدظاہر کی کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان خوشگوار تعلقات کا سفر جاری رہے گا۔