لاہور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے وزیر اعظم نواز شریف کے امریکہ میں دیئے گئے بیانات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں دیئے گئے بیانات کے بعد نواز شریف ہمارے لئے قابل اعتماد نہیں رہے ہیں۔
نواز شریف نے امریکہ جاتے ہی اپنے بیانات تبدیل کر دیئے ہیں اس لئے ایسی صورت حال میں حکومت پراعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کے بیانات سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ عوام اور طالبان دونوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔