اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ ہفتے منعقدہ ’’ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس‘‘ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران 8 دسمبرسے شروع ہونے والی ’’ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس‘‘ سے متعلق تیاریوں اور ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ملاقات کے دوران قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔