وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دیدیا

 Tabish Gohar

Tabish Gohar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تابش گوہر آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں سخت موقف اپنائے ہوئے تھے اور آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کے پیسے واپس کروانا چاہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تابش گوہر توانائی کے شعبے میں اہم کردار نہ ملنے پر بھی دلبرداشتہ تھے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا۔