اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے ، طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیشرفت سے متعلق پہلی مرتبہ کابینہ کو اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم بل کا مسودہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ ایران کے موقع پر بجلی درآمد کرنے کی باہمی مفاہمت کی یادداشت سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
طالبان سے جاری مذاکرات میں اب تک ہونیوالی پیشرفت پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے۔