سیہون شریف (جیوڈیسک) سیہون شریف میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالا اور مار ڈالا جائے گا۔
اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف فل سکیل کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت بھی دی کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں تک پہنچنا ناگزیر ہے، سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دہشت گرد جہاں بھی ہیں انہیں ختم کیا جائے۔