لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مستونگ میں زائرین کی بس پر حملے کی مذمت کی ہے۔ کہتے ہیں وزیراعظم دہشتگردوں کے خلاف واضح اور ٹھوس حکمت عملی سے قوم کو آگاہ کریں۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ملک بھر میں دھماکے کر رہے ہیں لیکن حکومت صرف مذمتی بیانات تک ہی محدود ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف چوبیس گھنٹے میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خطاب میں دہشتگردوں کے خلاف واضح اور ٹھوس حکومتی لائحہ عمل کا اعلان کریں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں۔