وزیراعظم کا تھرمل بجلی گھروں کو گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس

Prime Minister Mian Nawaz Sharif

Prime Minister Mian Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تھرمل بجلی گھروں کو گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے کا گیس کی فراہمی فوری بحال کرنے اور بجلی کی پیداوار بڑھانے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آج سے بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے تھرمل بجلی گھروں کو گیس کی عدم فراہمی کا بھی نوٹس لیا ہے۔ تھرمل بجلی گھروں کو گیس کی عدم فراہمی سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔