سانیا (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف چین کے شہر Sanya میں آج باؤ فورم فار ایشیا کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم فورم سے خطاب کے علاوہ سلک روڈ کی بحالی کے موضوع پر منعقدہ دوسرے سیمینار سے بھی خطاب کریں گے، سیمینارمیں چین، ایران اور قازقستان کے رہنما شرکت کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف چینی ہم منصب لی کیانگ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات خاص طور پر اقتصادی تعاون اور پاک چین اکنامک کوریڈور میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک چین وزرائے اعظم کی ملاقات سے دونوں ملکوں کی دوستی اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔