وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ ایکسپو سنٹر میں نمائش دیکھیں گے اور رانا بھگوان داس کی رہائشگاہ پر جا کر انکے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔ جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس پہنچیں گے اور وہاں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد گورنر سندھ کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات میں شہر قائد کی صورتحال اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔