اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم ملک کی داخلی و سرحدی سلامتی پر آج اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہیں۔
اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کر رہے ہیں جس میں وزیر داخلہ سمیت کابینہ کے بعض ارکان بھی شریک ہیں۔
آرمی چیف، چیف آف جنرل سٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس کا حصہ ہیں۔ اجلاس میں ملک کی داخلی و سرحدی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ، سیاسی و عسکری قیادت کو داخلی سلامتی کے امور پر اعتماد میں لیں گے جبکہ نیکٹا اور کوئیک رسپانس فورس کے امور پر صوبوں سے مشاورت بھی ہو گی۔