اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج بروز اتوار سہ پہر پروگرام ’’آپ کا وزیراعظم‘ ‘ میں عوام کی براہ راست فون کالز سنیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وزیراعظم ٹیلی فون پر شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنیں گے اور انہیں حکومت کے کیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم کی عوام سے بات چیت کا وقت پہلے 3 بج کر 5 منٹ تھا لیکن اب سینیٹرفیصل جاوید کہتے ہیں و زیراعظم کی عوام سے بذریعہ فون گفتگو کاوقت تبدیل کر دیا گیاہے۔
وزیر اعظم ہاؤس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق اب عوام عمران خان سے 3 بج کر 30 منٹ پر براہ راست بات چیت کر سکے گی۔