کنبیرا (جیوڈیسک) آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیوی حکام داعش جنگجوؤں کی آسٹریلوی شہریوں کو قتل کرنے کی دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
داعش کی اسلامی ریاست کے خلاف کارروائی میں فرانس بھی امریکا اور دیگر ممالک کا ساتھ دے رہا ہے۔ داعش نے گزشتہ روز تمام اتحادی ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
اگلے روز میلبورن میں پولیس نے آسٹریلوی وزیراعظم کو دھمکی دینے والے مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
مشتبہ شخص نے چاقو سے حملہ کر کے دو پولیس افسروں کو زخمی بھی کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کا حال ہی میں پاسپورٹ منسوخ کیا گیا تھا۔