وزیراعظم نے ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین عابد جاوید اکبر علی کو بر طرف کردیا۔ وزیراعظم نے ایک ارب 27 کروڑ کی خردبرد کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرتے ہوئے ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین عابد جاوید اکبر علی کو بر طرف کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے ایف آئی حکام کو ہدایت کی ہے۔
خردبرد میں ملوث تمام ذمہ داران افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے سابق سیکٹری عبدالقدیر قاضی اور ڈاریکٹر جنرل عبدالکریم داود پوتا کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم نے ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے گزشتہ دو سال کے اکاونٹ کا آڈٹ کرانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔