لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لئے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ گورنر جدہ نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت 12 رکنی وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے ہیں۔
ہوائی اڈے پر قائم مقام سفیر خیام اکبر، کونسل جنرل آف پاکستان آفتاب کھوکھر اور گورنر شہزادہ مشاعل بن ماجد بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف اور گورنر جدہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف آج شام عمرہ ادا کریں گے اور قیام الیل میں شرکت کریں گے۔ نواز شریف عمرہ کے دوران اپنے اور اہل خانے کے اخراجات خود برداشت کریں گے۔