مدینہ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ منور ہ پہنچ چکے ہیں۔
جہاں انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مسجد نبوی میں نماز تروایح بھی ادا کی۔ وزیر اعظم نے مدینہ منورہ میں ملکی سلامتی، خوشحالی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگیں۔