اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہونے والے اعلی سطح اجلاس میں وزیر داخلہ ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی شریک ہوئے تھے۔ واضح رہے کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں دس روز کی توسیع کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے وہ حکومت کے اقدامات سے پوری طرح مطمئن نہیں اور فی الحال وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ رہا ہونے والے افراد طالبان ہیں یا عام لوگ۔ دنیا نیوز نے ایک دن پہلے ہی طالبان کی طرف سے جنگ بندی میں دس روز کی توسیع کی خبر نشر کر دی تھی۔