وزیراعظم کے دورہ چین سے تجارت کے فروغ کے ساتھ معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے: طاہر جمیل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان کے چین کیساتھ 45 ارب ڈالر کے معاہدوں سے پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے پاکستان میں تجارت کے فروغ کے ساتھ معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے کئی سالوں سے ملک میں جاری توانائی کے بحران کوختم کرنے میں مدد ملے گی چین ہمارا اتحادی اوربہت اچھادوست ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف لے جاکرعوام کومہنگائی اوربے روزگاری سے نجات دلانا چاہتی ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران سب سے زیادہ اہمیت ملک میں جاری توانائی بحران کی طرف رکھی تھی اورچین سے معاہدہ کے تحت10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی پیداوار کے نئے منصوبے شامل ہیں۔ منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی انڈسٹری اورزرعی شعبہ کوبہت فائدہ حاصل ہوگا بجلی کے بحران کے خاتمہ سے روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہاکہ منفی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے اب عوام کی خدمت کرنے والی سیاسی جماعتیں ہی عوام میں مقبولیت پا سکتی ہیں۔ 35 ارب ڈالر کی پاک چائنہ تجارتی معاہدوں سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔ پاک چین دوستی لازوال ہے ۔پاک چین تجارتی معاہدوں سے ملک میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

دھرنا دینے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آیا جو معاہدے چینی صدر کے دورہ پاکستان میں ہونے تھے وہ آج چین میں ہو گئے۔ ان تجارتی معاہدوں سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گااور ملک میں ترقی اور کوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔