اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دورہ بھارت کرکے دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے۔
بھارت کو وزیراعظم پاکستان کی مہمان نوازی میں عزت کرتے ہوئے اپنا ایجنڈا نہیں دینا چاہیے تھا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں خورشید شاہ نے کہا کہ بھارت میں بھی پاکستان کی طرح مہمان کی عزت کی جاتی ہے،نوازشریف بھارت میں مہمان تھے اور نریندر مودی کی دعوت پر گئے۔
بھارت کو وزیراعظم کی بطور مہمان عزت کرنی چاہئے تھی اورانہیں اپنا ایجنڈا نہیں دینا چاہیے تھا، ابھی اور ملاقاتیں ہوں گی اور ایجنڈے دینے کے لیے بہت وقت تھا۔
وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے بھارت کو اپنا ایجنڈا نہ دے کر بہت اچھا اقدام کیا ہے۔