اسلام آباد (جیوڈیسک) دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ پر کڑی تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت ہے تو حکمران اپنے اثاثے کیوں نہیں بتاتے ایک طرف سیاسی جماعتیں انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتی ہیں تو دوسری طرف نواز شریف کو مشورہ دیتی ہیں کہ وہ استعفی نہ دیں۔
انھوں نے شکوہ کیا کہ وزیر اعظم دورہ چین میں پرویز خٹک کو ساتھ کیوں نہیں لے کر گئے۔ عمران خان نے کہا کہ ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ تقریر کے دوران گالیاں دیتے ہیں حالانکہ وہ صرف سچ بولتے ہیں۔
انھوں نے کارکنوں کو گو نواز گو کے ساتھ گو زرداری گو کا نعرہ لگانے کی بھی ہدایت کی۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی زندگی کا سب سے دلچسپ میچ شروع ہو رہا ہے مایوس نہ ہوں ہم عظیم قوم بن سکتے ہیں۔