کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے، شہر میں قیام کے دوران امن و امان پر اجلاس کی صدارت اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ شہر میں قیام کے دوران وہ گورنر ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ اور قانون نافذ کرنے والے حکام شرکت کریں گے اور وزیر اعظم کو کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مختلف سیاسی جماعتون کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور آج رات واپس چلیں جائیں گے۔