اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے سعودی عرب سے بدھ کو وطن واپس پہنچنے کا امکان ہے، سیلاب کی صورت حال پر اعلی سطح کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔ ذرائع نے ذرائع کو بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف عمرہ ادا کرنے کے بعد متوقع طور پر بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر وزیراعظم نے ملک میں سیلاب کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وفاق اور صوبوں میں مشترکا تعاون کے لیے حکمت عملی بنائی جائیگی۔