نوشہرہ (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ میرا خواب تھا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بنے، کیا میری اس ساری جدوجہد کا مقصد وزیراعظم بننا ہے؟ وزیراعظم بننا ہوتا تو 21 سال سے جدوجہد نہ کرتا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 9 سال کی عمر میں فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلوں گا، آل راؤنڈر بننے میں 9 سال لگے، ہر کوئی کہتاتھا پاکستان میں کینسر کااسپتال نہیں بن سکتا، ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنانے میں مجھے 10 سال لگے، کینسر اسپتال بنانے کا خواب دیکھا اور 9سال میں اسپتال بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ کتنے وزیراعظم ملک میں آئے اور گئے، چین نے 25 سال میں 50 کروڑ لوگوں کی غربت دور کی، میرا خواب ہے کہ پاکستان میں ایسا دن آئے کہ زکوٰۃ لینے والا کوئی نہ ملے،پاکستان چین جیسا تب بنے گا جب ملک سے کرپشن ختم کی جائے گی، جب تک نوازشریف کی طرح کے حکمران ہیں ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی ،جو ملک مقروض ہوتا ہے اس کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی۔
عمران خان کہتے ہیں کہ میری نوازشریف سےذاتی دشمنی نہیں ،وہ میرےخواب کی تعبیر میں رکاوٹ ہیں،ہمارا مقصد ہے کہ کوئی پاکستانی باہر جائے تو دنیا اس کی عزت کرے،کرپشن ایک کینسر ہے جس نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے ، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 40 ارب روپے کے ٹیکس لگاؤ، جب ٹیکس لگے گا مہنگائی بڑھے گی ،جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو غربت بھی بڑھتی ہے،نوشہرہ:چاہتا ہوں دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہو۔
انہوں نے کہا کہ جب ایک ملک سے پیسہ چوری ہوکر باہر جاتا ہے تو قرضہ لینا پڑتا ہے، بجٹ خسارہ پورا کرنےکے لیے مزید قرضےلیے جاتے ہیں، ایک ہزار ارب روپے ملک سے چوری کرکے باہر بھیجے جاتے ہیں، نواز شریف اگر کرپٹ نہ ہوتے ہوئے مجھے کوئی مسئلہ نہ ہوتا،شہباز شریف! ہرجانہ وہ کرتا ہے جس کی ساکھ ہوتی ہے،نوازشریف اور شہباز شریف، مجھے یہ بتادیں کہ کس کو رشوت نہیں دی،آپ نے چھانگا مانگا اور بھوربن میں پیسےدےکرسیاستدانوں کے ضمیرخریدے ، 6ارب روپے کے پلاٹ 90 کی دہائی میں سیاستدانوں کو دیے گئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ 2 ججوں نے نواز شریف کو جھوٹا کہا ، 3 ججوں نےنوازشریف کی جانب سے جمع کردہ دستاویزات کو نہیں مانا، نوازشریف کی موجودگی میں ملک سے کرپشن ختم نہیں ہو گی، لیہ کے جلسے میں نوازشریف جھوٹ بولتے ہیں، میں نہیں کہوں گا کہ جلسہ کیا ہے اورجلسی کیا،صادق اورامین لیڈر کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہوتی ہے، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا، ہمارا اخلاقی معیار بلند ہونا چاہیے تھا، ہمارے وزیراعظم اسمبلی میں کھڑے ہوکر جھوٹ بولتےہیں، شہبازشریف یہ بتائیں کہ 35سالوں میں کس کورشوت نہیں دی؟وزیراعظم کے ماتحت جےآئی ٹی بننے جا رہی ہے۔